اشتہار

خاتون نے صفائی کے لیے زندگی داؤ پر لگا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے صفائی کرنے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں دیوالی کے تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور لوگ اپنے گھر کی تیاریوں میں مصروف ہیں ایسے میں ایک خاتون نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون چوتھی منزل کی کھڑکی کی صفائی کررہی ہیں حیران کن طور پر وہ باہر کی طرف ایک چھوٹی سی جگہ پیر رکھ کر صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

خاتون کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اسٹنٹ دکھانے والی خاتون کی شناخت اندیراپورم کی رہائشی شاہیدل کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر ان کے گھر لکشمی جی نہیں آئی تو کسی کے گھر نہیں آئے گی دیوالی پر۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یمراج ان کے آس پاس ہی گھوم رہا ہے۔‘

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اتنا ڈیئر کہاں سے لاتے ہیں یہ لوگ۔‘ کچھ صارفین نے لکھا کہ امید کرتے ہیں وہ ٹھیک ہوں گی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں