اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا دفاتر کی سکیورٹی کیلیے وزارت داخلہ کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دفاتر کے لیے وفاقی حکومت سے فول پروف سکیورٹی مانگ لی ہے۔

الیکشن کمیشن نے دفاتر کی سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر اور اس کے عملے کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، چیف سیکرٹریز اور پولیس کو سکیورٹی بڑھانے کا کہا جائے۔

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے خط پر صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد سے ان کے کارکن شہر شہر احتجاج کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں