کوئٹہ : گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ کے نواں کلی شاہ عالم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ اورنگزیب نامی شخص نےاپنی 16سالہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا، مقتولہ کے والد عبیدا للہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 16 سال ہے، اس کی شادی رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔
لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مقتولہ کو اس کی ساس اور دیور نے مارا پیٹا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم اورنگزیب نے 16 سالہ مقتولہ سے تیسری شادی کی تھی، مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔