منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

سی پیک کے تحت ایک اور اکنامک زون بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک اور اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک کا ساتواں اسپیشل اکنامک زون دارالحکومت اسلام آباد میں بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، اکنامک زون کے لیے روات کے مقام 4500 ایکڑ زمین اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 7500 ایکڑ زمین زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکنامک زون میں پیداوار اور گودام دونوں کی سہولت دی جائے گی، خام مال کی تیاری کے لیے بھی اکنامک زون میں سہولت دی جائے گی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اکنامک زون کی زمین صنعت کاروں کو دی جائے گی، زمین اسٹیٹ ایجنٹس کے ذریعے خرید و فروفت نہیں ہو سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں