پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روپے کی قدر میں کمی کے بعد بھارت کو ایک اور معاشی جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد بھارتی معیشت کو ایک بار پھر نئی معاشی پریشانی نے گھیرلیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.5 بلین ڈالر کم ہو کر528.37بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو برس کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ریزرو بینک آف انڈیا کی جاری کردہ رپورٹ سے لیے گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ 7 اکتوبر کو بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل نویں ہفتے کمی ہوئی ۔ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر بھارت کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 537.52ارب ڈالر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کم ہورہے ہیں، اور آر بی آئی نے زر مبادلہ کے ذخائر کو ایک حصہ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے گرتے ہوئے روپے کو سنبھالنے کیلئے استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکی ڈالر کا بڑا جھٹکا : بھارتی روپیہ چاروں شانے چت

یاد رہے کہ بھارتی روپے کی قدر میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعے کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گر کر 82 فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے کرنسی کی گرتی ہوئی رفتار کو روکنے کے لیے اس مدت کے دوران مداخلت بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں