اشتہار

سائنس دانوں نے بالوں سے محروم افراد کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی محققین نے بالوں سے محروم افراد کو گنج پن کی پریشانی سے نجات کی نوید سنادی، ایسی شافٹس تیار کرلی گئی ہیں جس سے بالوں کو گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیبارٹری میں کامیابی سے بالوں کی شافٹس تیار کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں بالوں کے گرنے کے علاج کا راستہ کھل سکتا ہے۔

The development could help baldness becoming a thing of the past.

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر فُوکُودا جُنجی سمیت اس گروپ نے امریکی جریدے سائنس ایڈوانسز میں اپنے نتائج شائع کیے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے کے جنین کی جلد سے دو قسم کے خلیے نکالے اور پھر ان کو جوڑنے کے لیے پروٹین کا استعمال کیا۔

Promising lab-grown skin sprouts hair and grows glands - BBC News

ان کا کہنا ہے کہ 10 دن کے بعد بالوں کی شافٹ اور غدود نظر آنا شروع ہو گئے، محققین نے بالوں سے محروم چوہوں کی جلد میں تقریباً 5 ملی میٹر لمبائی کی شافٹ کی پیوند کاری کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بالوں کے معمول کی افزائش لگ بھگ تین ہفتوں میں شروع ہوئی۔

جاپانی سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ لیبارٹری میں فولیکلز کے ساتھ بالوں کی شافٹ کی افزائش تقریباً 100فیصد استعداد سے حاصل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں