پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں نایاب کا کردار نبھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کی باسکٹ ہاتھ میں لئے خصوصی پوز بنوارہی ہیں۔
اداکارہ نے یہ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘ یہ پھول ہی آپ کو کچھ خاص محسوس کرواسکتے ہیں’.
لائبہ خان نے چند منٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لائبہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں نایاب کا کردار نبھایا تھا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، عصم محمود، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل تھے۔
اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی بہن ’ندا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔