جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’دھوکے باز‘ بھارتی کھلاڑی پر الزامات لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی روی چندرن ایشون پر ’دھوکا دہی‘ کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے میں ایشون کو کیچ کا غلط دعویٰ کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اور کرکٹ حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایشون کی اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

محمد شامی کی گیند پر شان مسعود نے پلُ شاٹ کھیلا تو گیند فائن لیگ کی جانب گئی جہاں کھڑے فیلڈر ایشون نے ذرا سی سستی دکھائی اور کیچ تھامنے میں تاخیر پر گیند زمین پر لگ گئی۔

ایشون نے گیند تھامنے کے بعد کیچ آوٹ کا دعویٰ کیا تو بلے باز کے اعتراض پر امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلے کے لیے پوچھا۔

ریویو میں صاف دکھائی دیا کہ گیند ہاتھ میں آنے سے پہلے زمین پر لگی اور فیلڈر نے اس پر کیچ کا دعویٰ کیا۔

ایشون کی اس حرکت پر کرکٹ شائقین نے برہمی کا اظہار کیا اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرنے پر بھارتی کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل میں صارفین نے لکھا کہ آئی سی سی نے جانتے بوجھتے آوٹ کا غلط دعویٰ کرنے پر کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

https://twitter.com/shah_zubair06/status/1584107940952559617?s=20&t=AxLsF9N-BrhQeexSpCDL1A

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں