اشتہار

بھارت : نماز پڑھنا بھی جرم بنا دیا، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں سے تنگ نظری کے برتاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے نماز پڑھنے پر بھی مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

گورکھپور کے ایک اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائر ہورہی ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے کشی نگر میں کھڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ستیہ گرہ ایکسپریس ٹرین کے اندر چار افراد کی نماز پڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارت میں ایک بار پھر نماز کی ادائیگی پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جس پر بھارتی پولیس نےمذکورہ 4 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ٹرین میں نماز پڑھنے کی یہ ویڈیو اترپردیش کے سابق ایم ایل اے دیپلال بھارتی نے شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار افراد سلیپر کوچ کے اندر راہداری میں نماز پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرین جب کشی نگر کے کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی، یہ لوگ دیگر مسافروں کا راستہ روک کر ان کو تکلیف پہنچا رہے تھے۔

دوسری جانب بھارتی ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی اور نہ ہی معاملے کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں