27.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

بابراعظم نے نواز سے آخری اوور کروانے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے محمد نواز سے آخری اوور کروانے کی وجہ بتا دی۔

پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کوہلی اور پانڈیا کی پارٹنرشپ نے مومنٹم تبدیل کیا انہوں نے پریشر کو اچھے سے ہینڈل کیا اور ہماری کوشش تھی کی شراکت داری کو توڑیں۔

بابراعظم نے کہا کہ اس موقع پر ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے اپنے مین بولرز استعمال کیے تاہم نواز نے بھی بولنگ اچھی کی لیکن نو بال اور وائٹ بال ہو گئی۔

- Advertisement -

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی اننگزنے میچ میں کافی فرق ڈالا ہم غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے انڈیا نے میچ میں اچھی کرکٹ کھیلی، شاہین انجری کے بعد آیا اس کو تھوڑا وقت دیں۔

قبل ازیں میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ اس میچ سے ہمیں بہت سی مثبت چیزیں ملیں، افتخار احمد اور شان مسعود نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں