اشتہار

‘عمران خان معیشت پرخودکش حملہ کرکے گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان معیشت پرخودکش حملہ کرکے گھرگئے، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکےپاکستان کو بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ آج ہمارا سیلاب اور سیلاب سے متاثرین ہمارا پہلا ایشو ہونا چاہیے، افسوس ایسا نہیں ہے، بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقے تاحال زیر آب ہیں، اسلام آباد میں جو ہورہا ہے اس پر ہم عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی لڑائیاں چلتی رہیں گی ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، گلگت بلتستان سے لے کر سندھ تک سارے اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے غیر جمہوری طریقہ سے عہدہ سنبھالا تھا اور ان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین کو ختم کر دینا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

بلاول بھٹو نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی ترقی کے لیے ضروری تھی جبکہ عمران خان نے ملک کی معیشت پر خودکش حملہ کرکے وزیراعظم آفس چھوڑا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا،یورپ اور بھار ت میں سیاسی انتہاپسندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کامقابلہ کیاجارہاہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی نسل کو مذہبی اورسیاسی انتہاپسندی سےبچاناہوگا،امید کرتے ہیں کہ نئی نسل جمہوری نظام کاساتھ دےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں