جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تصویرمیں چھپا سانپ 5 سیکنڈ میں ڈھونڈیں، ذہین افراد کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدید ہوتی جارہی ہے۔

یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے کیونکہ یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری جانب پہیلی کو حل کرنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی پتہ دیتی ہیں۔

ایک ایسی ہی مثال 1920 کی دہائی میں بنائی گئی اس قدیم تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں ایک سانپ تصویر کے اندر کہیں چھپا ہوا ہے اور سپیرا اسے ڈھونڈنے کیلیے بین بجا رہا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ تصویر کو بیسویں صدی کے اوائل میں سگریٹ کارڈ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، اس زمانے میں سگریٹ کارڈ اسی طرح کے جدید اشتہاری انداز میں پیش کیے جاتے تھے۔

Jagranjosh

یہ خاص کارڈ سال1926 میں ایک مقامی سگریٹ کمپنی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں ایک سپیرا اپنے سانپ کو پکڑنے کے لیے بین بجا رہا ہے۔

یہ تصویر آپ کو سانپ کو تلاش کرنے کا چیلنج دیتی ہے لہٰذا اس پہیلی میں سب سے مشکل کام اسی سانپ کو تلاش کرنا ہے جو تصویر کے اندر کہیں چھپا ہوا ہے۔

اگر آپ اس تصویری چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں تو اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں اور اپنے ذہن پر تھوڑا سا زور ڈالیں تو آپ کی مشکل آسان ہوسکتی ہے۔

صارفین اس خوبصورت کارڈ کے اندر چھپے سانپ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ بھی دیے دیتے ہیں کہ وہ سانپ سپیرے کے پاس فرش پر رکھی ٹوکری کے اندر نہیں ہے۔

اگر آپ 05 سیکنڈ میں اس پہیلی کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو آئیے ہم آپ کو اس سانپ کی تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تو لیجئے پہیلی کا جواب حاضر ہے۔






















Jagranjosh

اب آپ سپیرے کے بائیں ہاتھ میں اوپر کی طرف چھپے ہوئے سانپ کو دیکھ سکتے ہیں۔ تو کیا آپ نے اس سانپ کو مقررہ 5سیکنڈز میں تلاش کرلیا تھا؟ اگر کرلیا تھا تو کتنے وقت میں ؟ یہ آپ کمنٹس میں بتائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں