سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف تحقیقاتی صحافت میں جاندار تجزیوں اور ملکی حالات پر اپنی بے لاگ تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نے ہمیشہ نڈر اور بے باک صحافی ہونے کا ثبوت دیا اور کبھی کسی دھمکی سے مرعوب یا خوفزدہ نہیں ہوئے۔
وہ تحقیقاتی صحافت میں جاندار تجزیوں اور ملکی حالات پر اپنی بے لاگ تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
ارشد شریف نے برطانیہ سمیت پاکستانی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کیلئے رپورٹنگ کی، وہ اے آروائی نیوز سے بھی منسلک تھے اور انہوں نے ارشد شریف نے اے آر وائی نیوز پر سیاستدانوں کی کرپشن کو بےنقاب کیا۔
ارشد شریف کی عسکری امورپر بھی ان کی گہری نظر تھی، وہ فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کو مؤثر انداز میں پیش کرتے تھے، اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والا ان کا پروگرام پاور پلے عوام میں بہت مقبول تھا۔
واضح رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف گزشتہ شب کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید
اے آر وائی فیملی نے ارشد شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔