اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاک بھارت میچ: ویراٹ کے جلدی آؤٹ ہونے کی دعا اور غریبوں کا میلبرن

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں فنکار بھی پوری طرح پرجوش دکھائی دیے، دونوں طرف کے فنکار اپنی ٹیم کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

میلبرن میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جہاں کروڑوں پاکستانیوں کے دل اوپر نیچے ہو رہے تھے وہی اداکارہ ماورا حسین بھی پریشان تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں کہا کہ جب آپ کا دل کمزور ہو لیکن آپ پھر بھی پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مولوی صاحب، ظہر کی نماز کے بعد بارش کی اجتماعی دعا کریں۔

اداکار امر خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ہیلمٹ پہنے ٹی وی کے آگے انڈیا کی چوتھی وکٹ گرنے پر کہا، چوتھی وکٹ کا جشن، غریبوں کا میلبرن ٹی وی کے سامنے ہی ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ ویراٹ ہمیں آپ سے پیار ہے، مگر پلیز جلدی سے آؤٹ ہو جاؤ۔

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر بھی میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کا جھنڈا تھام کر ٹیم کا جوش و خروش بڑھاتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

دوسری جانب میچ جیتنے کے بعد انڈین فنکار بھی خوشی سے بھرپور ٹویٹ کر رہے ہیں۔

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹندولکر نے لکھا کہ کوہلی، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ آپ کی زندگی کی سب سے اچھی اننگز تھی۔ آپ کو کھیلتے دیکھنا ایک تحفہ ہے، روؤف کو جو 19 ویں اوور میں بیک فٹ پر چھکا لگایا وہ شاندار تھا، اسی طرح کھیلو۔

مشہور ساؤتھ انڈین اداکار جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ کیا شاندار ہدف حاصل کیا، کوہلی اور ٹیم نے شاندار ہدف حاصل کیا، مزہ آگیا۔

بالی ووڈ ایکٹر کارتک آریان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی کنگ ہے جو ویراٹ کوہلی ہے، کیا میچ تھا، بہت اچھے انڈیا، دیوالی مبارک ہو۔

پریٹی زنٹا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ او میرے خدا، آج کا یہ میچ، میرا دل پاگلوں کی طرح دھڑک رہا تھا، انڈیا کے لیے کیا شاندار جیت تھی، کوہلی آپ کے عزم سے پیار ہے، تمام مسکراتے چہروں کو دیوالی مبارک۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں