پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سورج گرہن کے باعث اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزارت تعلیم نے کل ہونے والے جزوی سورج کے باعث اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مملکت میں کل ہونے والے جزوی سورج گرہن کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ سورج گرہن کی نماز مختلف گورنریٹس کی 90 مساجد میں کل بروز منگل دوپہر ٹھیک 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

آج وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے ائمہ اور مبلغین سے کل دوپہر کو سورج گرہن کی نماز منعقد کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ وزارت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے مساجد امور بدر العتیبی کے جاری کردہ ایک انتظامی سرکلر میں ملک کے تمام گورنریٹس میں مساجد کو دوپہر 1:30 بجے سورج گرہن کی نماز ادا کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کل 25 اکتوبر بروز منگل کویت میں سورج گرہن ہو گا جو دوپہر 1:20 پر شروع ہوگا اور اس کا عروج دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر ہوگا جبکہ یہ گرہن 3 بجکر 44 منٹ پر ختم ہوگا اس طرح اسے مکمل نہیں بلکہ جزوی گرہن کہا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں