اسلام آباد : حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہائی کورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا سےبھی رکن لے سکیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کی شہادت کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا گیا۔
یاد ریے صبح بیرسٹر شعیب رزاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔
جس پر عدالت نے کہا اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں، 2 الگ الگ ملک ہیں، ہمیں حکومت پر اعتمادہونا چاہیے
چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے حکومت کو اس کودیکھنا چاہیے، حکومت بہتر طور پر اس کیس کو دیکھنے کی پوزیشن میں ہے۔