ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے تاریخی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک کے سب سے مشہور ٹیسٹ وینیوز میں سے ایک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام کے حقوق کے لیے پانچ سالہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدہ طے پانے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کر دیا گیا ہے۔

ناموں کے حقوق کے معاہدے کے علاوہ، پی سی بی اور این بی پی ملک بھر میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور اس کی ترقی کے لیے اسپانسرنگ اقدامات پر بھی تعاون اور شراکت داری کریں گے جس میں دیہی علاقوں میں مقامی ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے پی سی بی کے اقدامات میں معاونت بھی شامل ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماضی میں پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کو پی سی بی فیملی میں واپس خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل بینک کی پی سی بی سے دوبارہ شراکت داری خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں