ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ریپئرنگ کے دوران موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے للت پور میں گاہک چارجنگ میں مسئلے کی وجہ سے موبائل فون پر دکان پر لے کر گیا جیسے ہی دکاندار نے اسے ٹھیک کرنا شروع کیا تو فون دھماکے سے پھٹ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار کے بیٹری ہٹاتے ہی موبائل فون میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگتے ہی دکاندار اور گاہک دونوں پیچھے ہٹ گئے اور حادثے میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتر پردیش کے للت پور میں مرمت کے دوران موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کا علم ہے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند سال قبل بھی بھارت کے ایک ریسٹورنٹ میں شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔

سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ہوٹل میں کھانا کھا رہا ہے اور اچانک موبائل فون پھٹنے کے سبب اچھل جاتا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود دیگر لوگ بھاگ جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں