ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
دورہ سعودی عرب پر موجود وزیراعظم شہبازشریف دارالحکومت ریاض میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کے ملاقات کے لیے پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مرکزی دروازے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت حناربانی کھر بھی موجود تھیں۔
قبل ازیں فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں۔