اشتہار

پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ بچوں کو آکسیجن لگانے سے متعلق گائیڈ لائن تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ اور قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں کو آکسیجن لگانے سے متعلق گائیڈ لائن تیار کرلی گئی ہے، چھوٹے بچوں کو زیادہ آکسیجن دینے سے بینائی متاثر ہو رہی ہے، پاکستان میں اس سے قبل بچوں کو لگائی جانے والی آکسیجن بغیر گائیڈلائن کے دی جارہی تھی جس کے طبی نقصانات اور تحقیقی کا جائزہ لے کر پہلی بار تحقیقی گائیڈلائن تیار کی گئی ہے جس کی تفصیلات تین روزہ عالمی کانفرنس میں پیش کی جائیں گی۔

یہ بات پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پاکستان کے پروفیسر سید جمال رضا، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، ڈاکٹر محمدخالد شفیع، ڈاکٹر وسیم جمالوی، چیف کوآرڈینیٹر، آرگنائزنگ کمیٹی اور ڈاکٹر تاج محمد لغاری اور این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر صلاح الدین نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کی۔

کانفرنس 26 اکتوبر سے شروع ہوکر 30 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے 3000 سے زائد ماہرین شرکت کریں گے جبکہ امریکا، سعودیہ عرب، قطر، ملائیشا سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کانفرنس میں 100 زائد پری کانفرنس ورکشاپ، 9 آن سائٹ پری کانفرنس ورکشاپ اور 24 سائنسی سمپوزیم بھی منعقد کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں نوجوان محققین کی جانب سے 70 سے زائد تحقیقی مقالے اور 50 پوسٹرز بھی پیش کیے جائیں گے۔

دریں اثنا پروفیسر جمال رضا اور ڈاکٹر خالد شفیع اور ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ پاکستان میں شرح پیدائش سالانہ 3 اعشاریہ دو ہے جو بہت زیادہ ہے، جس کے وجہ سے پاکستان میں بچوں کی اموات بھی زیادہ ہورہی ہیں۔

ان نے کہا کہ پاکستان میں ویکسینیشن کہ شرح 60 فیصد ہے ہے جس کی وجہ سے بچے کم عمری میں مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی بھی پانچ سال تک کی عمر ایک ہزار میں 52 بچے سالانہ جان بحق ہوجاتے ہیں جبکہ نوزائیدہ بچون کی شرح اموات ایک ہزار میں سے 42 ہے۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بچوں کی شرح پیدائش اور شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے بچوں میں ہولناک بیماریاں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی بیماریوں کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی بیماریاں تیزی سے پھیلیں گی۔

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پاکستان کی 26ویں تین روزہ عالمی کانفرنس جمعہ 28 اکتوبر کو شروع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ عالمی کانفرنس میں امریکا سمیت خلیجی ممالک کے ماہرین خصوصی مقالے پیش کرئیں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں