تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’دوران سماعت خواتین وکلا زلفیں نہ سنواریں کام میں خلل پڑتا ہے‘

بھارت میں ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں نہ سنوارنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے ایک نوٹس چسپاں کیا جس میں لکھا گیا کہ دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں تو عدالتی کارروائی میں خلل پڑتا ہے لہٰذا وہ اس سے گریز کریں۔

سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے بتایا کہ اس نوٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹرار کی جانب سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

پونے بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ پانڈورنگ تھورے نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو نوٹس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی کی تعطیلات 21 اکتوبر سے شروع ہوئی تھیں اور عدالتیں 28 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوٹس کے وائرل ہونے کے بعد میں آج اس کی تصدیق کے لیے عدالت گیا، لیکن وہ وہاں نہیں تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نوٹس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو بعدازاں رجسٹرار نے نوٹس واپس لے لیا۔

Comments

- Advertisement -