تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہوگا، نواز شریف

لندن میں مقیم پاکستان مسلم لی ن کے رہنما نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میری بات لکھ لیں کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے معطل رہنما فیصل واوڈا کی گزشتہ شب کراچی میں ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے کل لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے اہم دعویٰ کردیا ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہو گا اور اب تو فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا، لوگوں نے عمران خان کا انقلاب اس کے چار سالہ دور حکومت میں دیکھ لیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا عمران خان کا پلان اے، بی اور سی سب فیل ہو رہے ہیں، اس لیے ب ان کی کوشش ہے کوئی نیا انتشار پھیلایا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے گزشتہ شب کراچی میں ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ صحافی ارشد شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ان کا قتل کوئی حادثہ نہیں ہے ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کوئی شواہد نہیں ملیں گے کیونکہ شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا بھجوانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہے انہیں کینیا ہی کیوں بھجوایا گیا سازش کرنے والوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں لانگ مارچ میں بھی بے گناہ اور خاص لوگوں کا خون دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور واپس آنے کیلئے تیار تھا وہ اپنے مقصد کو ایمانداری سے نبھا رہا تھا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

اس پریس کانفرنس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -