اشتہار

کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شہید ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ، عمران خان بھی شریک

اشتہار

حیرت انگیز

شہید صحافت ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ادا کی گئیں، لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آفس کے باہر شہید ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اسٹاف ممبران سمیت صحافیوں، مقامی سیاسی وسماجی رہنما، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ ہاؤس اور جیلانی پارکس میں ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیں، ایوان وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی و دیگر نے شرکت کی، دوسرے مقام پر سینیٹر اعجاز چوہدری، عثمان ڈار، حماد اظہر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، صحافیوں، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد، کشمور، کندھکوٹ، سکھر، لیہ، گھوٹکی، سوبھو ڈیرو سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعائیں کیں۔

دوسری جانب ارشد شریف کے جنازے کو ان کی آخری منزل ایچ الیون قبرستان کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں