اشتہار

ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کینیا میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم تیار کرلی گئی۔

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی جسے پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق: ’میڈیکل بورڈ نے ایس او پیز کے تحت لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ صحافی کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ جبکہ فرانزک، ٹاکسوکالوجی اور پیتھالوجی ٹیسٹ کرایا گیا، فرانزک ٹیسٹ کے لیے اعضا کے سیمپلز لیے گئے۔‘

- Advertisement -

ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگی۔ ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ سر میں لگنے والی گولی کو قرار دیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی موت 10 سے 30 منٹ کے دوران واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ ابتدا میں پوسٹ مارٹم کے لیے 6 رکنی بورڈ بنایا گیا تھا، بعد ازاں فیملی کی درخواست پر میڈیکل بورڈ میں 2 ارکان کا اضافہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں