اشتہار

تاپسی پنو تصویر لینے والے فوٹوگرافر پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی پنو تصویر لینے والے فوٹوگرافر پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں انہیں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران فوٹوگرافر نے ان کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔ تاپیس پنو نے کہا: ’ایسا مت کرو‘ اور غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین نے تاپسی پنو کو جیا پچن کا دوسرا ورژن قرار دیا۔ جیا بچن میگا اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں جو اکثر فوٹوگرافر پر غصہ کرتے ہوئے نظر آئی ہیں۔

حال ہی میں جیا بچن نے دیوالی کے موقع پر بچن ہاؤس میں تقریب کے دوران تصویر لینے پر فوٹوگرافر پر غصہ کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @varindertchawla

تاپسی پنو یا جیا بچن کا فوٹو گرافرز پر غصہ کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں متعدد اداکارائیں ایسا کر چکی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ انوشکا شرما نے ایئرپورٹ پر فوٹوگرافر پر غصہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں