منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

عمران خان کا لبرٹی چوک کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل جمعرات کی شب چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پرجوش نعرے لگائے، اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر عمران خان نے وہاں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو ہم یہاں سے ایک نئے پاکستان کی تاریخ بنائیں گے، یہ تحریک نئی تاریخ رقم کرےگی اور آپ سب اس حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج بعد نماز جمعہ لاہور سے شروع ہوگا

واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ آج بعد نماز جمعہ لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں