معروف پاکستانی اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کردیں، ان کی شادی کی خبریں 3 ہفتے قبل سامنے آئی تھیں۔
اداکارہ مہر بانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بتدائی طور پر میک اپ آرٹسٹ نے شیئر کی تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔
لیکن اب اداکارہ نے شادی کی تصاویر کو شیئر کرتےہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی شادی ہوچکی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ مہر بانو اور ان کی شادی کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر نے ایک ساتھ ایک ہی دن انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔
تصاویر میں مہر بانو کو سرخ رنگ کے روایتی لباس جبکہ ان کے شریک حیات شاہ رخ علی کو روایتی سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی شادی کی تصاویر پر شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
View this post on Instagram