پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ فاطمہ آفندی کنور کی بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فاطمہ آفندی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے چھ عدد تصاویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹے کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں بیٹے سے متعلق لکھا: ’جب بابا کی شاپنگ میں گھنٹوں لگتے ہیں تو ہمیں انتظار کرنا پڑتا ہے۔‘ تصاویر کو فاطمہ آفندی کے مداح پسند کر رہے ہیں اور ان پر تبصرے بھی جاری ہیں۔
View this post on Instagram
فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامہ ہر پیر سے اتوار شب 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر پر اداکار فہد شیخ نے دل والا ایموجی بھیجا۔ فہد شیخ ڈرامے میں فضا کے شوہر ’دانش‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔