اسلام آباد : پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور جگہ جگہ کنٹینرزلگا کر راستے مکمل سیل کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی آمد ست قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینرسٹی بنادیا اور جگہ جگہ کنٹینرز لگا دیئے۔
پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور نفری نے مشقیں شروع کردیں۔
وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والے مختلف راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے سڑکوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ مارچ سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے سے روک دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کوہوٹل کاکمرہ دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔
پاکستان تحريک انصاف کا لاہور سے اسلام آباد کى جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔