اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، برلن میں پاکستان سفارت خانے کے زیر اہتمام ویبینار

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں پاکستان سفارت خانے کے زیر اہتمام ویبینار منعقد کیا گیا۔

جرمنی میں تعینات سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا کو  بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر  کی صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں، جو ایک طویل عرصے سے اپنے پرامن حل کا منتظر ہے۔

 برلن میں سفارت خانہ کے زیر اہتمام ویبینار سے  خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کے حل میں اقوام متحدہ کی فعال کردار کے حوالے سے جرمن وزیر خارجہ کا حالیہ بیان ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور ہمیں اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کو  آگے بڑھ کر فعال کردار ادا کرنے کے لیے احساس دلانے کی ہر کاوش کو جاری رکھنا چاہیے۔

- Advertisement -

 وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ویبینار میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  یہ حوصلہ افزا ہے کہ دنیا اس دیرینہ تنازعہ پر اپنا رد عمل دے رہی ہے اور عالمی پاۓ کے مختلف حلقوں سے  اس بابت آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

 انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ان چند مسائل میں سے ایک ہے جس پر پاکستانی قوم متحد ہے۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اعادہ کیا تاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت حاصل کر سکیں۔

سنیئر  کشمیری حریت رہنماؤں  مشعال ملک،  شمیم ​​شال، علی رضا اور الطاف وانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر عملداری کا ثبوت دے اور بھارت کو مقبوضہ علاقوں میں انسانیت سوز گھناؤنے جرائم سے باز رکھے ار کشمیریوں کو انکا حق راۓ دھی استعمال کرنے کی آزادی دے۔

 ویبینار میں کشمیریوں، مقامی جرمنوں، طلباء، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں