جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تصویر میں 30 سیکنڈ میں سانپ تلاش کریں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کی تیز نگاہی کا امتحان لینے کے لیے ایک اور تصویر سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا یہ آپٹیکل الیوژن اس بار آپ کو خوب پریشان کرے گا، آپ نے اس تصویر میں بس ایک سانپ کو تلاش کرنا ہے جو پتوں میں ایسے چھپ گیا ہے کہ اسے ڈھونڈنا آسان نہیں رہا۔

تو چیلنج یہ ہے کہ آپ نے اس تصویر میں چھپے سانپ کو 30 سیکنڈ کے اندر تلاش کرنا ہے، یعنی آدھے منٹ میں۔

- Advertisement -

یہ بصری وہم کا ایک ایسا چیلنج ہے جس نے اکثر انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کیا، لیکن کچھ لوگوں نے وقت کے اندر اسے تلاش کر کے اپنی تیز نگاہوں کی داد پائی۔

اگر آپ فوکس ہو کر کام کرتے ہیں تو یقیناً آپ تیس سیکنڈوں میں چھپے ہوئے سانپ کو تلاش کر لیں گے، لیکن اگر آپ کا چیزوں پر فوکس کم زور ہے تو بلا شبہ آپ کو اسے تلاش کرنے میں بہت دشواری ہوگی۔

تو دکھائیے مشاہدے کی مہارت، اور تیز نظریں دوڑائیں اس تصویر پر، جس میں کہیں پر تو چھپا ہوا ہے ایک سانپ، جو اس تاک میں ہے کہ خاموشی سے طوطے کا شکار کر کے پیٹ پوجا کر لی جائے۔

آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف ایک فی صد لوگ ہی مقررہ وقت میں اس تصویر میں سانپ ڈھونڈنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تو کیا آپ نے اسے ڈھونڈ لیا؟

اگر نہیں تو پھر ہمیں آپ کو بتانا پڑے گا کہ سانپ کہاں چھپا ہوا ہے۔

نیچے دیکھیں:

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں