منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کترینہ کے معصومانہ سوال کا سلمان نے دلچسپ جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکار جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی مشہوری کے لیے بگ باس سیزن 16 کے نئے اپیسوڈ میں پہنچیں جہاں انہوں نے شو کے میزبان سلمان خان سے معصومانہ سوال پوچھا۔

اداکارہ نے پوچھا: ’اگر آپ کو ایک دن کے لیے بھوت بننے کا موقع ملے تو آپ کس کی جاسوسی کرتے؟‘ اس پر سلمان خان نے جواب دیا: ’ہے ایک بندہ جس کا نام وکی کوشل ہے۔ میں اس کی جاسوسی کرتا۔‘

مزید پڑھیں: کترینہ کیف بالی وڈ کے تینوں ’خانز‘ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

شوہر وکی کوشل کا نام سنتے ہی کترینہ کیف شرما گئی۔ انہوں نے پوچھا کہ وکی کوشل ہی کیوں؟ اس پر سلمان خان نے بتایا: ’کیوں کہ وہ بہت پیارا، خیال رکھنے والا اور بہادر ہے۔ اُس کے بارے میں بات کرتا ہوں تو آپ شرما جاتی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

سلمان خان اور کترینہ کیف نے بالی وڈ کی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔ دونوں بہت جلد ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں