اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دنیا کی سب سے طویل ترین مسافر ریل گاڑی

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مال بردار ریل گاڑیوں کی بوگیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت لمبی نظر آتی ہیں۔

لیکن اب اب دنیا میں ایسی مسافر ٹرینیں بھی تیار کی گئی ہیں جن کی لمبائی حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ ہے آج ہم ایک ایسی ہی ٹرین کا ذکر کررہے ہیں۔

کیا آپ کے علم میں ہے کہ دنیا کی سب سے لمبی مسافر ٹرین کس ملک میں چلتی ہے؟ اگر آپ کا جواب نفی میں ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ حیرت انگیز ریل گاڑی کہاں چلتی ہے۔

خبر کے مطابق ایک میل سے زیادہ فاصلے تک پھیلی ہوئی 100 بوگیوں پر مشتمل ٹرین سوئٹز رلینڈ میں سوئس الپس کی سیر کراتی ہے۔

ٹرین سفر کرتے ہوئے / اے پی فوٹو

کم از کم سوئٹز رلینڈ کی Rhaetian ریلوے نامی کمپنی کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کی طویل ترین مسافر ٹرین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے خطے Graubunden میں چلنے والی 1.19 میل لمبی ٹرین میں 150 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔اس ریلوے روٹ کو سال 2008 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت دی گئی تھی۔ اس روٹ میں 22سرنگیں موجود ہیں اوریہ ٹرین پہاڑیوں میں چکر لگاتے ہوئے 48 پلوں سے گزرتی ہے۔

Rhaetian ریلوے کے مطابق ہم سوئس ریلویز کی 175 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر اس عالمی ریکارڈ کے حصول کی کوشش کی گئی۔

یہ ریلوے روٹ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے / اے پی فوٹو

کمپنی کے مطابق کووڈ 19 کی وبا کے دوران ہمیں مشکلات کا سامنا ہوا اور آمدنی میں 30 فیصد کمی آئی، اسی وجہ سے ہم عالمی ثقافتی ورثے میں شامل اپنے روٹ کے بارے میں لوگوں کا آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

کوہ الپس سے گزرنے والی اس ٹرین کا 15.5 میل کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگ وادی میں قطار بناکر کھڑے ہوتے ہیں۔

ویسے تو کچھ مال بردار ٹرینیں لمبائی میں اس سے بڑی ہیں مگر کوئی اور مسافر ٹرین اس کی لمبائی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

اس ٹرین کا سفر ایک گھنٹے کا ہوتا ہے / اے پی فوٹو

بیلجیئم کی ایک ٹرین کو 90 کی دہائی سے یہ ریکارڈ حاصل ہے مگر اس کو کوئی آفیشل حیثیت حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ سوئٹز رلینڈ میں ٹرین سروس کا آغاز 9 اگست 1847 کو ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں