الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم سے عمران خان کی جیت کا غیر سرکاری نتیجہ ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نتیجہ فارم 47 ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقے سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 20748 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے جمیل خان نے 12718 ووٹ حاصل کیے۔
- Advertisement -
جاری نتائج کے مطابق حلقے میں کل 14 امیدوار مدمقابل تھے۔
Form 47 generated from RMS۔۔Complete Result NA 45 Kurram. pic.twitter.com/19305gOSeP
— Haroon Shinwari, Spokesperson ECP (@HaroonS2021) October 30, 2022