بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، منشیات کیس میں گرفتاری و رہائی کے بعد میڈیا آریان خان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر بنے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ہے۔
View this post on Instagram
اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
کچھ صارفین آریان خان کے رویے اور انداز کا موازنہ ان کے والد، اداکار شاہ رخ خان سے کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے آریان خان کے ہمیشہ سنجیدہ نظر آنے پر اعتراض کیا ہے۔
چند سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کو حد سے زیادہ میڈیا کوریج دینے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔