اشتہار

’ہاتھ ہی توڑ دیتا تھا‘ آفریدی کا دلچسپ واقعہ، قہقہے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے شاہد آفریدی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام میں ٹوئٹر صارف کا سوال شامل کیا گیا جس میں پینل کے شرکا سے شاہدآفریدی کے ساتھ گزرا وقت اور پیش آنے والے واقعات شیئر کرنے کو کہا گیا۔

لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ شاہد آفریدی کا ہاتھ بہت بھاری تھا وہ ہاتھ ہی توڑ دیتا تھا، آفریدی اور شعیب ملک شرارتی تھے۔

- Advertisement -

وقار یونس نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ آفریدی بڑے زور سے ہاتھ ملاتا تھا بڑے مضبوط اور طاقت ور ہاتھ تھے ہم دورے پر تھے تو وہاں کے وزیر استقبال کے دوران ہاتھ ملا رہے تھے، وزیر معمر تھے تو ان کی بزرگی کا خیال کرتے ہوئے کھلاڑی نرمی سے ہاتھ ملا رہے تھے۔

’آفریدی نے مجھ سے کہا کہ اب دیکھنا کیا ہوتا! جب وزیر نے ہاتھ آگے بڑھایا تو آفریدی نے قوت سے ہاتھ ملایا جس پر وزیر حیرت زدہ ہو گئے۔

یہ سن کر اسٹوڈیو میں قہقہے لگ گئے اور شعیب ملک نے کہا کہ میں جب بھی آفریدی سے ملتا تو سینا تان کر گلے لگتا تھا کیونکہ وہ قوت سے ملتےتھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں