جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’پاکستان ٹیم ہار کر بھی واپس آئے تو بھرپور استقبال کرنا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیت ہو یا ہار ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہمت بڑھانی ہے ٹیم اگر ہار کر بھی واپس آئے تو ہمیں بھرپور استقبال کرنا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ ہیں ہمیں ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس اس لیےنہیں رہی کہ وہاں کے ٹور کم ملے ٹیم کا کمبینیشن تبدیل کیا جائے تو ہو سکتا ہے اچھا رزلٹ آئے پاکستان کے آگے کچھ نہیں پاکستان ہےتوہم سب ہیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے اس میں جس کوکھیلناہےاپنی جگہ خود بنائے ایم کیوایم میں کس کو کھلانا ہے یہ فیصلہ خالدمقبول اوررابطہ کمیٹی کریں گے صرف ہارپرہی ٹیم کوتنقید کانشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کےاندرونی معامالات پر واپس آنے پر رابطہ کرسکتےہیں اگرآپ رابطہ نہیں کر سکتے تو رابطہ کمیٹی سےرابطہ کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں