منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ہم ٹی‌ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے، کپتان شکیب الحسن

اشتہار

حیرت انگیز

 ایڈیلیڈ: بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ہم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو اپ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

شکیب الحسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم بھارت ہے جسے ہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں اس لیے ہم نے ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا، ہماری صورتحال سمجھی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

کپتان نے کہا کہ ہم اپنے بقیہ دو میچوں میں اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھارت اور پاکستان کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ اپ سیٹ ہو گا۔ گروپ میں دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔

بنگلا دیش کے کپتان نے کہا کہ کل کے میچ میں پاورفل سائٹ بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا اور اس اپ سیٹ کو کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں گے۔

بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن  نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو ایک بڑا خطرہ ہے جسے جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 2 نومبر کو ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے تین میچوں میں سے دو میچز جیت چکی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں