جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بابراعظم کس بولر کو چھکا مارنے کے خواہشمند ہیں؟ نام بتا دیا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اس باؤلر کا نام ظاہر کیا ہے جسے وہ چھکا مارنا چاہتے ہیں۔

کوئیک فائر سوالات کا جواب دیتے ہوئے میزبان نے بابر سے ان کے عرفی نام اور اس کھلاڑی کے بارے میں پوچھا جو ان کے آئیڈیل ہوں۔ انہوں نے بابر سے اس بولر کے بارے میں بھی پوچھا جسے وہ چھکا لگانا چاہتے تھے۔

جواب میں بابر نے کہا کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ جسے وہ سب سے زیادہ چھکا مارنا پسند کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستان کے بہترین بلے باز کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے علاوہ وہ شاپنگ اور اسنوکر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ بابر نے اپنا عرفی نام بوبی بتایا جب کہ آئیڈیل کھلاڑی سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کو قرار دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی پسندیدہ شاٹ کون سی ہے تو انہوں نے بتایا کور ڈرائیو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں