ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکارہ رباب ہاشم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رباب ہاشم نے فلم ہیری پوٹر کے مشہور پلیٹ فارم 9۔3/4 سے تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں رباب ہاشم کو کنگ کراس اسٹیشن کے پلیٹ فارم میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ رباب نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوگورٹس (ہیری پوٹر کے اسکول) میں آگئی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کنگ کراس اسٹیشن، ہوگورٹس، اور ہیری پوٹر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ میرے خوابوں کی جگہ ہے۔‘ جبکہ دوسری خاتون کا مداح کا کہنا تھا کہ ’آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘
رباب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا۔‘ ’تمہارے ہیں۔‘ اور ’تم سے مل کر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔