اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: گروپ ون بھی ‘اگرمگر’ صورت حال

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست نے ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ون میں بھی دلچسپ صورت حال پیدا کردی ہے۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا ان چاروں ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کے برابر چانس ہیں۔

کینگروز، کیویز اور انگلش ٹیم اب تک چار میچز کھیل چکیں اور پوائنٹس کے حساب سے برابری پر ہیں مگر بہتر رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ پہلے، انگلش ٹیم دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔آسٹریلیا اپنا آخری میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا اسی طرح انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دنگل لگے گا۔

- Advertisement -

ان میچوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لئے جیت ضروری ہے، جو ہارا اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

اگر تینوں ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو فیصلہ رن ریٹ پر ہوگاImageگروپ ون کی چوتھی ٹیم سری لنکا کا بھی تذکرہ ہوجائے، کیونکہ آئی لینڈرز کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں بھی برقرار ہے۔

اگر نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کو اپنے آخری گروپ میں شکست ہوئی اور سری لنکا نے انگلینڈ کو مات دے دی تو آئی لینڈرز سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور آسٹریلیا انگلینڈ کا سفر تمام ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں