شعبہ ہوابازی سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے افسران و ملازمین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر قوانین میں ترمیم کر دی۔
ترامیم کے مطابق خواتین ملازمین کو نزدیک ترین لوکیشن یا اسٹیشن پر پوسٹ کیا جائےگا جب کہ خواتین اور مرد ملازمین اپنی من پسند پوسٹنگ کا مطالبہ نہیں کر سکیں گے۔
ضرورت پڑنے پر ملازمین کی ملک بھر میں کہیں بھی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی جاسکےگی۔ سیلف ٹی اے ڈی اے پر ٹرانسفر کیلئے جانےکاقانون ختم کر دیا گیا۔
- Advertisement -
سی اےاے کے مطابق ملازمین کو ٹرانسفر پوسٹنگ پر ضرورت کے مطابق ٹی اےڈی اے کی منظوری دی جائے گی۔
ملازمین کا ٹی اےڈی اے متعلقہ اتھارٹی ٹرانسفر پوسٹنگ مدت ملازمت کے مطابق ہو گا۔