تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’پہلے ورلڈ کپ جیت کر آئیں پھر سوشل میڈیا استعمال کریں‘

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سیمی فائل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے گرین شرٹس کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے شکست دینے کے بعد بھی بہتر رن ریٹ درکار ہوگا۔

قومی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دی ہے بھارت اور زمبابوے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم قومی کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران یا پھر جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔سابق کپتان یونس خان نے قومی کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ’ہونا تو یہ چاہیے کہ پہلے ٹیم میگا ایونٹ جیت کر آجائیں پھر کھلاڑی سوشل میڈیا استعمال کریں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’مداح کہتے ہیں کہ آپ سوشل میڈیا پر آجائیں لیکن میں پھر بھی کم ہی ٹوئٹس کرتا ہوں لیکن دیکھ رہا ہوں آج کل بہت سے کرکٹرز ایونٹس کے دوران ٹوئٹس کررہے ہوتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ’کھلاڑی پہلے اپنی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر رکھیں جب واپس آئیں تو بتائیں کہ ہم نے کیا کچھ حاصل کیا اور کہاں خامیاں ہوئی ہیں تب سوشل میڈیا استعمال کرنا اچھا بھی لگے گا۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو گرین شرٹس پروٹیز سے ٹکرائیں گے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -