ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کینیڈا میں بھی ارشد شریف کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا میں بھی اوور سیز پاکستانیوں نے شہید صحافت ارشد شریف کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید صحافت ارشد شریف کے قتل کے خلاف اوور سیز پاکستانی کینیڈا میں بھی سڑکوں پر آگئے اور احتجاجی ریلی نکالی جس میں تحریک انصاف کینیڈا کے عہدیداروں وکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید ارشد شریف سے اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے ہمیشہ سچ اور حق عوام تک پہنچایا، ان کا قتل صحافت کی دنیا میں ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کے نڈر اور بے باک صحافتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف شہید کے قتل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب کے لیے مسی ساگا میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں