اشتہار

کیا آپ یہ ننھا سا ٹی وی خریدنا چاہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں بڑے سے بڑا ٹی وی تیار کیا جارہا ہے تاکہ حقیقت اور تصویر کا فرق مٹایا جاسکے، لیکن ایک کمپنی نے نہایت ننھا سا ٹی وی تیار کیا ہے جس کی جسامت ڈاک ٹکٹ جتنی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹی وی تیار کرلیا ہے، ٹائینی سرکٹس نامی کمپنی نے 2 ننھے پروٹو ٹائپ ٹی وی متعارف کروائے ہیں۔

ٹائینی ٹی وی 2 میں ایک انچ کا ڈسپلے موجود ہے جبکہ 0.6 بائی 0.4 انچ کے فرنٹ اسپیکر نصب ہیں۔

- Advertisement -

والیوم اور چینلز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پرانے ٹی وی کی طرح 2 روٹیٹنگ بٹن دیے گئے ہیں۔

مگر زیادہ خاص ماڈل ٹائینی ٹی وی منی ہے جو ایک ڈاک ٹکٹ کے حجم کا ہے اور اس میں محض 0.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے، اس پر سنگل چارج پر ایک گھنٹے تک ویڈیو پلے کرنا ممکن ہے۔

ان دونوں میں ویڈیوز کو کمپیوٹر سے یو ایس بی سی کیبل سے کنیکٹ کرکے چلایا جاسکتا ہے یا لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ماڈلز میں 8 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ انسٹال ہے جس میں کچھ گھنٹوں کی ویڈیو کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

یہ دونوں پروٹو ٹائپ ماڈل فی الحال کک اسٹارٹر پر فنڈز جمع کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں جہاں سے انہیں 49 سے 59 ڈالرز میں خریدنا ممکن ہے۔

دونوں کے لیے انفراریڈ ریموٹ کنٹرول بھی تیار کیے گئے ہیں مگر اس کے لیے الگ سے 10 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں