منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 615 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7.85 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں پیٹرولیئم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں ملک میں 1.66 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں 1.52 ملین ٹن تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر18 فیصد اور ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح فرنس آئل کی فروخت میں بھی 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصد اور اٹک پیٹرولیم کمپنی کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح شیل کمپنی کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصد اور حیسکول کی فروخت میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں