اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

کامران اکمل نے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں زلمی کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پشاور زلمی کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے گزشتہ روز ٹویٹ میں پشاور زلمی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے زلمی کے ساتھ گزارے سات سال بہترین رہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر پشاور زلمی فیملی کا شکریہ ادا کیا تھا۔‘

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کامران اکمل نے پشاور زلمی سے راہیں جدا کر لیں

پروگرام  ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں کامران اکمل نے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’پشاور زلمی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے سات سال تک ٹیم کے ساتھ رہا لیکن اب آگے جانا چاہیے۔‘

میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ ’گزشتہ سال پشاور زلمی کو کیٹیگری کے مسئلے پر چھوڑنا چاہتا تھا لیکن محمد اکرم آئے تو کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا صرف کوچ کو اطلاع دی کہ پشاور زلمی چھوڑ رہا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Badami (@waseembadami_official)

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں اب وہ کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے تاہم کامران اکمل اب زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل کے سات سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی وہ لیگ کے 75 میچوں میں 1972 رنز بنا کر دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں