اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بلیو ٹک: امریکی مصنف نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی فیس وصول کرنے کے فیصلے پر مالک ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسٹیفن کنگ نے ٹوئٹ کیا کہ کیا بلیو ٹک پر ٹوئٹر مجھ سے 20 ڈالر ماہانہ وصول کرے گا؟ بلکہ ٹوئٹر کو تو مجھے ماہانہ معاوضہ دینا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر فیس وصولی کا نفاذ ہوگیا تو اپنا اکاؤنٹ بند کر دوں گا۔

- Advertisement -

ایلون مسک نے امریکی مصنف کے ٹوئٹ پر فوری طور پر ردعمل دیا۔

انہوں نے جواب میں لکھا کہ ہمیں بھی اپنے گھروں کے بل ادا کرنے ہوتے ہیں، ٹوئٹر صرف اشتہارات پر انحصار نہیں کر سکتا، البتہ یہ فیس صرف 8 ڈالر کر دی جائے تو کیا خیال ہے؟

ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ فیس وصولی سے قبل اس کی مکمل وضاحت پیش کروں گا، یہ اقدام فیک اکاؤنٹس اور تنقید روکنے کا واحد طریقہ ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدا ہے۔ انہوں نے مالک بنتے ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے کچھ ملازمین کو برطرف کر دیا اور پھر بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جس پر زیادہ تر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں