اشتہار

’عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان کی مچھ جیل میں مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس گرفتار کرے گی اور ان کی پھیکی پھیکی ہو جائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے کس صوبے میں رکھا جائے گا کیونکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تو ان کی حکومت ہے؟ تو وفاقی وزیرداخلہ نے جواب دیا کہ انہیں بلوچستان کے مچھ میں مرچی وارڈ میں رکھوں گا جہاں سیاستدانوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اخترمینگل نےوعدہ لیا ہےعمران خان کوگرفتار کیا تو مچھ جیل میں رکھیں گے کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان گرفتار ہو چکاہوتا اور فتنہ سر نہ اٹھاتا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس اختیارات تھے اسی لیے انہوں نےجھوٹےکیسز بنوائے عمران خان اب جھوٹ کہتےہیں نیب پر ان کےاختیارات نہیں تھے عمران خان نےآخری حدتک مجھےانتقام کانشانہ بنانےکی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی لانگ مارچ نہیں ہے مارچ بری طرح ناکام ہو گیا ہے لاہور میں 4 سے 5ہزار لوگ نکلے ہیں ان کےساتھ عوام نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں