پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 51ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 386روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دو ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونا 1655 ڈالرز پر آگیا ہے۔
کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 129930روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.13 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔